بزنس

گزشتہ مالی سال کے دوران برآمدات میں 3 ارب ڈالر کا اضافہ

اسلام آباد: پاکستان کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال میں 10.65 فیصد اضافہ اور اس کا حجم تقریباً 3 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

وفاقی حکومت کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں برآمدات کا حجم 30 ارب 66 کروڑ ڈالر رہا اور اس دوران برآمدات میں 10.65 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان کی برآمدات خوراک، ٹیکسٹائل، سیمنٹ اور کھیلوں کے سامان سمیت متعدد مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ ریکارڈ 7 ارب 36 کروڑ ڈالرکی غذائی اشیا برآمد کی گئیں، چاول، پھل، سبزیوں، گوشت، مصالحوں اور آئل سیڈز کی برآمدات میں 46 فیصد اضافہ ہوا۔

ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات صفر اعشاریہ نو تین فیصد اضافے سے 16ارب 65 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئیں، خام کپاس کی برآمد میں 316 فیصد، سوتی دھاگے کی برآمدات میں 13 فیصد اور کیمیکلزکی برآمدات میں 8 فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ کیمیکلز کی برآمدات کا حجم تقریباً ڈیڑھ ارب ڈالر رہا، سیمنٹ کی برآمدات 40.36 فیصد اضافے سے 26کروڑ 65 لاکھ، پیٹرولیم اور کوئلے کی برآمد 80 فیصد اضافے سے 40کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستانی فٹ بال کی برآمدات میں 7.41 فیصد اضافے سے حجم 25 کروڑ 44 لاکھ ڈالر رہا، پلاسٹک میٹریل، کینوس فٹ ویئر، ادویات، انجینئرنگ گڈز اور جیولری کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button