شوبز

ڈرامہ سیریل ‘کبھی میں کبھی تم’سینما گھروں میں نشر کیے جانے کا اعلان

لاہور: (ویب ڈیسک) حالیہ دنوں میں نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ” کبھی میں کبھی تم” کی آخری قسط سینما گھروں میں نشر کیے جانے کا اعلان کردیا گیا۔

گزشتہ چند روز سے یہ چہ مگوئیاں تھیں کہ ڈرامہ سیریل” کبھی میں کبھی تم” کی آخری قسط کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا اور اب نجی ٹی وی نے اس کی تصدیق کردی ہے۔

نجی ٹی وی کی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈرامے کی آخری قسط کو آئندہ ماہ نومبر میں سینماؤں میں دکھایا جائے گا، ڈرامے کی آخری قسط 5 نومبر کو اسلام آباد، کراچی اور لاہور سمیت ملک بھر کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

واضح رہے کہ ڈرامے کا آغاز جولائی کے پہلے ہفتے میں ہوا تھا اور اس کے ذریعے فہد مصطفیٰ نے ایک دہائی بعد ڈراموں میں واپسی کی تھی، ڈرامے میں پہلی بار فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر ایک ساتھ جلوے گر ہوئے ہیں۔

ڈرامہ سیریل “کبھی میں کبھی تم” کی آخری قسط کو سینماؤں میں ریلیز کیے جانے کے اعلان پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button