بزنس

گیس کے ذخائر میں مسلسل کمی، صارفین کو بجلی پر منتقل کرنے کا پلان

اسلام آباد: (ذیشان یوسفزئی) گیس کے مقامی ذخائر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے، سالانہ بنیادوں پر گیس کے مقامی کے ذخائر میں 1.7 فیصد کی شرح سے کمی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے منصوبہ بنایا ہے کہ سردیوں میں صارفین کو بجلی پر منتقل کیا جائے گا، اس مقصد کو پورا کرنے میں بجلی سہولت پیکیج کا مرکزی کردار ہو گا جس کا اعلان حکومت نے گزشتہ روز کیا ہے۔

پیکیج کی کامیابی سے گیس کا استعمال کم ہو جائے گا اور بجلی کی طلب بڑھے گی جس سے کیپسٹی پیمنٹس کے بوجھ میں بھی تھوڑا ریلیف ملے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں سالانہ بنیادوں پر گیس ذخائر میں 1.7 فیصد کمی جاری ہے اور ملک بھر کے مقامی گیس ذخائر سے پیداوار 3200 ایم ایم سی ایف ڈی ہے جس میں 200 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فیلڈ کے کمپریسر استمال کرلیتے ہیں جبکہ باقی 3 ہزار ایم ایم سی ایف ڈی سسٹم میں آتی ہے۔

اس 3 ہزار ایم ایم سی ایف ڈی میں سے 1450 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کھاد کارخانوں کو دی جاتی ہے جبکہ سوئی گیس کمپنیوں کو 1500 سے 1600 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دی جاتی ہے، باقی کمی کو پورا کرنے کیلئے ایک ہزار ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی درآمد کی جاتی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ بجلی سہولت پیکیج سے گیس کا استعمال کم ہو گا اور گیس کے کم استعمال سے بجلی کی طلب بڑھے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button