جسٹس جمال خان مندوخیل کی تلور شکار سے متعلق کیس کی سماعت سے معذرت
اسلام آباد:آئینی بینچ میں شامل جسٹس جمال خان مندوخیل نے تلور شکار سے متعلق کیس کی سماعت سے معذرت کرلی۔
جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان ہائیکورٹ میں تلور شکار کے خلاف کیس سن چکا ہوں۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے کہا کہ تلور شکار کا تصور مارخور کے آفیشل شکار کی طرح ہے، مارخور کے شکار کو ٹرافی ہنٹنگ کا نام دیا گیا ہے۔
جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ تلور کے شکار اور آئیبیکس ٹرافی ہنٹنگ میں فرق ہے۔ جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ تلور تو ہجرت کرنے والے پرندے ہوتے ہیں۔
گلگت بلتستان میں اعلیٰ عدلیہ تعیناتیاں کیس
آئینی بینچ نے گلگت بلتستان اعلیٰ عدلیہ تقرری کیس کی سماعت درخواست گزار وکیل مخدوم علی خان کی استدعا پر آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔
وکیل مخدوم علی خان نے بتایا کہ حالات کی وجہ سے اسلام آباد نہیں آسکا، گلگت بلتستان عدلیہ میں تقرریوں کا معاملہ اہم ہے اور ویڈیو لنک سے دلائل دینا مشکل ہوگا۔
مخدوم علی خان نے کہا کہ کوئی آئندہ ہفتے کی تاریخ دے دیں، میں اسلام آباد پرنسپل سیٹ پر آکر دلائل دوں گا۔