بزنس
زرمبادلہ کے ذخائر میں 3.295 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ
اسلام آباد:زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری کیلنڈر سال کے دوران مجموعی طورپر 3.295 ارب ڈالرکا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ سال کے اختتام پر زرمبادلہ کے ملکی ذخائرکا حجم 12.676ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 8.233 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.440 ارب ڈالرتھا۔
15نومبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر کا حجم 15.968 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔