ای گاڑیوں کی مانگ، ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں اضافہ
اسلام آباد:رواں مالی سال اب تک گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اس دوران الیکٹرک گاڑیوں کی مانگ میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق بسوں و ٹرکوں کی فروخت میں 82 فیصد، جیپوں، پک اپ میں 60 فیصد، رکشوں و موٹر سائیکلوں میں 23.4 فیصد اضافہ ہوا۔
شرح سود میں کمی اس اضافے کی ایک وجہ ہے، سود میں مزید کمی اور نئے ماڈلز سے آٹو سیلز بڑھنے کا امکان ہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق پہلے چارماہ میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمد پر147.78 ملین ڈالر خرچ ہوئے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خرچ 120.028 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 23.12 فیصد زائد ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق21 نومبرکوختم ہفتہ میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1449روپے رہی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.75 روپے کم ہے۔
اسلام آباد میں بوری سیمنٹ کی قیمت 1432روپے، گوجرانوالہ میں 1450، لاہور 1493 روپے، فیصل آباد 1448 روپے، ملتان میں 1463 روپے، پشاور 1453 روپے، کراچی میں 1340 روپے، کوئٹہ میں 1456 روپے ریکارڈکی گئی۔