شاہ رخ خان’مفاسا: دی لائن کنگ‘ کے ہندی ورژن میں کونسا اہم کردار ادا کر رہے ہیں؟
شاہ رخ خان نے ڈزنی کی نئی فلم ’مفاسا: دی لائن کنگ‘ کے ہندی ورژن میں مفاسا کے کردار کو اپنی آواز دی ہے۔
فلم کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے وقت شاہ رخ نے اپنی مشہور فلم ’جوان‘ کے ڈائیلاگ، ’بیٹے کو ہاتھ لگانے سے پہلے، باپ سے بات کر‘ کا موازنہ مفاسا کی شخصیت سے کیا۔
نئے پرومو میں شاہ رخ خان نے بتایا کہ مفاسا کا کردار ان کے دل کے قریب ہے کیونکہ ان کے بچپن میں ان کے بال شیر کی مانند تھے، جو مفاسا کے بالوں سے ملتے جلتے تھے۔ مزید یہ کہ یہ فیصلہ ان کے بیٹے آریان خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا نتیجہ تھا، جو اس ہندی ورژن میں سمبا کو آواز دے رہے ہیں۔
یہاں مفاسا کے ہندی ورژن کی خاص بات یہ بھی ہے کہ شاہ رخ کے سب سے چھوٹے بیٹے، ابرام خان اس فلم میں ڈیبیو کر رہے ہیں اور وہ چھوٹے مفاسا کے کردار کو اپنی آواز دے رہے ہیں۔
فلم کے دیگر اہم کرداروں میں سنجے مشرا (پمبا)، شریاس تلپڑے (ٹیمون)، مکرند دیشپانڈے (رفیکی)، اور میینگ چینگ (تاکا) شامل ہیں۔
ہدایت کار بیری جینکنز کی یہ فلم مفاسا کے بچپن سے بادشاہ بننے تک کے سفر کو بیان کرتی ہے جوکہ 20 دسمبر کو انگریزی، ہندی، تامل، اور تیلگو زبانوں میں ریلیز کی جائے گی۔