کھیل وکھلاڑی

غیرملکی لیگز پر پابندی! کرکٹرز نے بورڈ کیخلاف علم بغاوت بلند کردیا

انگلش کرکٹرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سمیت دیگر غیرملکی لیگز کھیلنے سے روکنے پر سخت موقف اپنانے کا ارادہ کرلیا۔

معروف برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ تقریباً 50 سرکردہ انگلش کرکٹرز اوورسیز فرنچائز ٹورنامنٹس انگلش بورڈ کی جانب سے روکنے پر احتجاجاً اگلے برس شیڈول دی ہینڈریڈ لیگ کا بائیکاٹ کرسکتے ہیں۔

گزشتہ ہفتے انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے ڈومیسٹک سیزن کے باعث اپنے کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ سمیت دیگر فرنچائز لیگ میں شرکت پر پابندی عائد کردی تھی تاہم انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) اس سے مستثنیٰ ہے۔

مزید پڑھیں: انگلش کرکٹرز کی پی ایس ایل سمیت دیگر فرنچائز لیگ میں شرکت پر پابندی عائد

گزشتہ دنوں ای سی بی نے اپنے کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ ونڈو کے دوران ہونے والی فرنچائز لیگز کےلیے کھلاڑیوں کو این او سی جاری نہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

بورڈ کا کہنا تھا کہ دی ہنڈریڈ لیگ اور ٹی 20 بلاسٹ کے درمیان ہونے والی لیگز میں بھی کھلاڑیوں کو شرکت کی اجازت نہیں دے گا۔

مزید پڑھیں: دی ہنڈریڈ؛ پیسوں کیلئے انگلش بورڈ 6 فرنچائزز کی فروخت کا منصوبہ بنالیا

انگلش بورڈ کے این او سی دینے سے متعلق بیان کے بعد کھلاڑیوں اور ان کے ایجنٹس نے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا جبکہ رواں ہفتے کرکٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ کئی میٹنگز بھی کی گئیں۔

پیر کو کھلاڑیوں کے ساتھ دو ملاقاتیں ہوئیں، جس میں تقریباً 50 کھلاڑیوں نے شرکت کی اور قانونی چارہ جوئی سمیت انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے کا بھی عندیہ دیا۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button