بزنس

پاکستان ایک درجن منصوبوں میں روسی سرمایہ کاری چاہتا ،شہباز رانا

اسلام آباد: تجزیہ کار شہباز رانا کا کہنا ہے کہ تقریباً ایک درجن ایسے منصوبے ہیں، جن پر پاکستان کی خواہش ہے کہ روس سرمایہ کاری کرے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام دی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جب امریکا اور یورپی یونین نے روس پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، پاکستان اور روس کے درمیان کوئی بینکنگ چینل نہیں ہے، ادائیگیوں کا کوئی نظام نہیں ہے تو اس سارے تناظر میں یہ سارا کام کیسے ہوگا؟ انھوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت پانچ ماہ کا ٹیکس ہدف پورا کرنے میں ناکام رہی ہے، غیرملکی کنسلٹنٹس ، نئی کاروں، اور بونسز کی تقسیم کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہو سکا، ہر مہینے شارٹ فال بڑھ رہا ہے۔

تجزیہ کار کامران یوسف نے کہا اس ہفتے ماسکو میں پاکستان اور روس کے درمیان بین الحکومتی اجلاس ہوا ہے، یہ دونون ملکوں کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے حوالے سے سب سے بڑا فورم ہے، روس کے ساتھ تعلقات کی اگر بات کریں تواس کے وزیراعظم، نائب وزیراعظم نے پاکستان کا دورہ کیا۔

اس کے فوجی وفود بھی پاکستان آتے رہے، پھر بیلا روس کے صدر کا دورہ ہونا، اور اب دوسال کے بعد ماسکو میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہونا، اس کا مطلب ہے کہ یہ صرف ایک بار کا معاملہ نہیں ہے، بلکہ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ایک پوشیدہ مشترکہ کوشش ہو رہی ہے۔

 

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button