بزنس

حکومت پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا بڑھتا اعتماد، ریکارڈ ترسیلات زر بھیج ڈالیں

کراچی:رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر کا حجم 14.8 ارب ڈالر رہا جو گذشتہ مالی کی اسی مدت کی نسبت 33 فیصد زیادہ ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر جولائی تا نومبر کے دوران 14.8 ارب ڈالر رہیں جو مالی سال 24ء کے اسی عرصے کی 11.1 ارب ڈالر کی ترسیلات کے مقابلے میں 33.6 فیصد زائد ہیں۔

نومبر 2024ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلاتِ زرمیں 2.9 ارب ڈالر کی آمد درج کی گئی جو گذشتہ مالی سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں سال بسال 29.1 فیصد بڑھ گئی۔

نومبر 2024ء کے دوران ترسیلاتِ زر زیادہ تر سعودی عرب (729.2 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (619.4 ملین ڈالر)، برطانیہ (409.9 ملین ڈالر) اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ (288.2 ملین ڈالر) سے آئیں۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button