بزنس

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپیہ تگڑا، ڈالر کی قدر میں معمولی کمی

کراچی:سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر کی نمو میں بہتری اور رواں سال کے اختتام تک 35ارب ڈالر سے زائد مالیت کی ترسیلات زر کی متوقع آمد جیسے عوامل کے باعث ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے یعنی پیر کے روزانٹربینک میں ڈالر کی قیمت 278روپے سے نیچے آگئی۔ اس کے علاوہ غیرملکی کمپنیوں کا اپنا منافع بیرون ملک بھیجنے کے دباؤ کے باوجود انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا کیونکہ 32ماہ کے طویل دورانیے کے بعد ذرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 12ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں اور سیاسی افق پر حالیہ کشیدگی میں بہتری نظر آرہی ہے۔

کاروباری دورانیے میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 20پیسے کی کمی سے 277روپے 80پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 03پیسے کی کمی سے 277روپے 97پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 01پیسے کی کمی سے 278روپے 95پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button