پاکستانEntertainmentinternationlبزنس

پی ٹی آئی کے پر تشدد احتجاج میں خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین کی شمولیت کے ثبوت سامنے آگئے

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے پرتشدد احتجاج میں خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین بھی شامل تھے جس کے ثبوت سامنے آگئے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اب تک راولپنڈی سے 400، اٹک پتھرگڑھ سے 410، چکوال سے 44، مری سے 3 اور میانوالی سے 8 شرپسند گرفتار کئے جا چکے ہیں۔

پولیس اور سیکورٹی اداروں کا مارگلہ اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے پہاڑوں سے فرار کی کوشش میں 800 شرپسند گرفتار کرلیے۔

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، پیٹرول بم، غلیلیں، آنسو گیس سے بچاؤ کا سامان اور آنسو گیس کے شیل بھی برآمد  کئے۔

پی ٹی آئی کے پرتشدد احتجاج کے دوران پولیس اور رینجرز اہلکاروں کی شہادتیں بھی ہوئیں جبکہ متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

سکیورٹی حکام کے مطابق پی ٹی آئی کے احتجاج کا مقصد  صرف اور صرف ملک میں بدامنی پھیلانا تھا، گرفتار شرپسندوں کیخلاف قانون کے مطابق سخت سے سخت  کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button