پاکستان

ریڈ زون میں کسی بھی احتجاج کی اجازت نہیں ہے، اسلام آباد پولیس

اسلام آباد: ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ ریڈ زون میں  کسی بھی احتجاج کی اجازت نہیں ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں  دفعہ 144 نافذ العمل ہے اور ‏ریڈ زون میں کسی بھی احتجاج کی اجازت نہیں ہے۔

پولیس کے مطابق  ‏قانون سب کے لیے  برابر ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے  پیر کے روز سپریم کورٹ کے سامنے احتجاجی دھرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button