پاکستان

سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کا اہم کارندہ گرفتار اسٹاف رپورٹر 29 منٹ پہلے

کراچی: سی ٹی ڈی کی ایک کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے اہم کارندے کو گرفتار کرلیا گیا۔

سی ٹی ڈی (اینٹی ٹیررازم فائنسنگ یونٹ) کی پولیس پارٹی نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ریڑھی روڈ ابراہیم حیدری کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کارندے کو گرفتار کر لیا ۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم غلام نبی ٹی ٹی پی کے لیے فنڈ جمع کرتا ہے ۔ ملزم واٹس ایپ اور ٹیلی گرام کے ذریعے ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں سے رابطے میں تھا ۔  ملزم ٹی ٹی پی کے لیے ریڑھی روڈ کورنگی سے چندہ جمع کررہا تھا ۔

 

گرفتار ملزم سے چندے کی رسیدیں اور رقم برآمد کرلی گئی ہے۔ ملزم نے دوران تفتیش دہشت گردی کی تربیت لینے کے لیے پہلے پشاور اور پھر افغانستان جانے کا اعتراف کیا  ہے۔ گرفتار ملزم سے اس کے شہر میں روپوش ساتھیوں اور آئندہ کی منصوبہ بندیوں کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button