کھیل وکھلاڑی

اسپیشل اولمپک میں شرکت کیلئے پاکستان کا دستہ جرمنی پہنچ گیا

کراچی: اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز میں شرکت کیلئے پاکستان کا دستہ جرمنی کے شہر برلن پہنچ گیا۔

برلن ائیرپورٹ پرورلڈ گیمز آرگنائزنگ کمیٹی کے عہدیداران نے پاکستانی دستے کا شانداراستقبال کیا، واضح رہے کہ 17 تا 25 جون کھیلے جانے والے ان گیمز میں 190 ممالک کے سات ہزار ایتھلیٹس اپنے یونیفائڈ پارٹنرز کے ہمراہ حصہ لیں گے، میگا ایونٹ میں 36 مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوں گے۔

اسپیشل اولمپک پاکستان  کے ایتھلیٹس گیمز کے گیارہ کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں، ان میں ایتھلیٹکس، بیڈ منٹن، باسکٹ بال، بوچی، سائیکلنگ، فٹسال، ہاکی، پاورلفٹنگ، سوئمنگ، ٹینس اور ٹیبل ٹینس شامل ہیں، دستے کی سربراہ اور  اسپیشل اولمپک پاکستان کی چیئرپرسن رونق لاکھانی کا کہنا تھا کہ  ورلڈ گیمز کیلئے کیلئے ہمارے ایتھلیٹس نے بھرپورتیاریاں کی ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ اسپیشل ایتھلیٹس اپنی سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کر کے وکٹری اسٹینڈ تک پہنچنے کی بھرپور کوشش کریں گے ورلڈ گیمز میں دنیا کی بہترین ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، مگرہماری بھی اچھی تیاری ہے، امید ہے قومی کھلاڑی ملک کیلئے میڈلزکے حصول کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کارلائیں گے۔

قبل ازیں قومی دستہ کے کھلاڑی اور آفیشلز تیں حصوں میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے دوحہ کے راستے اپنی منزل پر روانہ ہوئے تو ان کو پرتپاک انداز میں الوداع کہا گیا، عزیز واقارب اور مداحوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جبکہ فضا پاکستان باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button