پاکستان
چوہدری شجاعت کی کیمپ جیل میں پرویز الہٰی سے ایک بار پھر ملاقات
لاہور: مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی سے کیمپ جیل میں ایک مرتبہ پھر ملاقات ہوئی ہے۔
چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے چوہدری پرویز الہٰی کا حال احوال دریافت کیا گیا، ملاقات میں دونوں رہنماوں کے درمیان سیاسی حالات سے متعلق گفتگو بھی کی گئی۔
چوہدری شجاعت کے ہمراہ چوہدری سالک اور چوہدھری وجاہت بھی ملاقات میں موجود تھے۔
Advertisement
چوہدری شجاعت سے ملاقات سے قبل چوہدری پرویز الہٰی کے چیک اَپ کے لیے میڈیکل بورڈ کی ٹیم بھی کیمپ جیل آئی اور ڈاکٹرز نے چوہدری پرویز الہٰی کا طبی معائنہ کیا۔
میڈیکل بورڈ کی ٹیم میں ڈاکٹر عامر بندیشہ اور ڈاکٹر عبدالباسط شامل تھے۔