بین الاقوامی

کھانسی سیرپ سے بچوں کی ہلاکت؛ گیمبیا کے صدر کا بھارتی حکومت کیخلاف مقدمہ کا عندیہ

نئی دہلی: بھارت سے درآمد کیے گئے کھانسی کے سیرپ سے 70 بچوں کی موت کے بعد گیمبیا کے صدر نے آلودہ سیرپ درآمد کنندہ گان سمیت بھارتی حکومت کے خلاف مقدمہ کی ہدایت کردی۔

خیال رہے کہ گزشتہ نومبر میں گیمبیا میں 2 برس سے چھوٹے بچوں کی بھارت سے درآمد شدہ کھانسی کے سیرپ سے موت کے بعد ٹاکس فورس تشکیل دی گئی تھی جس نے مکمل جھان بین کے بعد رواں برس مارچ میں اپنی رپورٹ پیش کی۔

ٹاسک فورس کے مطابق گیمبیا کی حکومت کو وزارت انصاف کے ذریعے فوری طور پر اٹلانٹک فارماسیوٹیکلز (درآمد کنندہ)، میڈن فارماسیوٹیکلز (بھارتی مینوفیکچرر) اور بھارتی حکومت کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جائے تاکہ متاثرین کے خاندانوں کی جانب سے ازالہ کیا جا سکے۔

 

گیمبیا کی حکومت نے ٹاسک فورس کی سفارش کو منظور کرلیا ہے اور بھارت کی ادویات ساز کمپنی اور امریکا میں موجود درآمد کنندہ اٹلانٹک فارماسیوٹیکلز کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے جس نے گیمبیا کے لیے بھارتی صنعت کار سے دوائیں خریدی تھیں۔

واضح رہے کہ پانچویں سائنسی رپورٹ ہے جس کے نتائج اس امر کی نشاندہی کرتے ہیں کہ بھارتی فرم کی مصنوعات انتہائی زہریلے کیمیکلز ڈائیتھیلین گلائکول (ڈی ای جی) اور ایتھیلین گلائکول (ای جی) سے آلودہ تھیں۔ تاہم بھارتی حکومت نے واضح طور پر مقامی فرم کے کسی بھی عمل کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

یاد رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ سال دسمبر میں غیر معیاری بھارتی ادویات پر گلوبل الرٹ  بھی جاری کیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button