پاکستان

توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کا فیصلہ کالعدم، جج ہمایوں کو ہی دوبارہ سماعت کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کو قابل سماعت قرار دینے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کو ایک بار پھر درخواستیں سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس؛ چئیرمین پی ٹی آئی کا حق دفاع ختم کرنے کیخلاف اپیل قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مختصر فیصلہ سنایا کہ سیشن کورٹ دوبارہ فریقین کو سن کر قابل سماعت ہونے سے متعلق درخواست پر فیصلہ کرے۔

ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کا حق دفاع ختم کرنے کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ ہفتے تک جواب طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں : توشہ خانہ کیس؛ پی ٹی آئی وکلاء دلائل دیں ورنہ کل فیصلہ سنادیا جائیگا، سیشن کورٹ

 

تاہم ہائی کورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ہمایوں دلاور ہی کیس کی سماعت کریں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے جج ہمایوں دلاور کے فیس بک اکاؤنٹ سے متعلق تحقیقات کا حکم دیا۔

عدالت نے کہا کہ جج ہمایوں دلاور کے فیس بک اکاؤنٹ پر پوسٹیں مستند نہیں، ایف آئی اے معاملے کی انکوائری کرے، فیس بک پوسٹوں میں ملوث افراد کا تعین کرکے دو ہفتوں میں رپورٹ جمع کروائے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ قابل سماعت سے متعلق درخواست میں اٹھائے گئے تمام سوالات کا جواب دے، عدالت کو بتایا گیا کہ کیس کل حتمی دلائل کے لیے مقرر ہے، درخواست گزار یہ یقینی بنائیں عدالت جب بھی حتمی دلائل طلب کرے وہ دلائل دیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button