25 کمروں کی حویلی، 8 لگژی گاڑیاں؛ نیمار کی سعودیہ میں پرتعیش زندگی
سعودی لیگ میں شریک پرتگال کے اسٹار ٖفٹبالر اور لنصر کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو کے بعد نیمار جونئیر بھی پرتعیش زندگی بسر کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی لیگ میں النصر کی حریف ٹیم الہلال نے گزشتہ دنوں برازیلی کپتان نیما جونئیر سے 2 سالہ معاہدہ کیا ہے جس میں کلب انہیں 90 ملین یورو یعنی (28 ارب 5 کروڑ 27 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) ملیں گے جبکہ ساتھ ہی 25 کمروں پر مشتمل مینشن (حویلی) اور 8 شاندار گاڑیوں کا بیٹرا بھی ملے گا۔
مزید پڑھیں: نیمار نے سعودی کلب الہلال کو جوائن کرلیا
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ برازیل کے فارورڈ پلئیر نے اپنی فیملی اور دوستوں کیلئے بڑے گھر کی ڈیمانڈ کی تھی، جس میں تین سونا باتھ، 10 میٹر چوڑا اور 40 میٹر لمبا پول ہو۔
مزید پڑھیں: سعودی کلب الہلال نیمار سے کتنے ملین یورو کا معاہدہ کررہا ہے؟
نیمار نے الہلال سے ایک سوئس شیف جبکہ برازیل سے اپنے ذاتی شیف کے علاوہ دو لوگوں کو صفائی کیلئے مامور کروایا ہے، اسی طرح نقل و حرکت کیلئے انہیں 3 لگژری کاروں کے ساتھ ساتھ اپنے ساتھیوں کیلئے 4 مرسڈیز جی ویگن اور اپنے ڈرائیور کے لیے ایک مرسڈیز وین بھی فراہم کی گئی ہیں۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ فٹبالر کو ایک ڈرائیور 24 گھنٹے دستیاب ہوگا جبکہ فیملی اور دوستوں کیلئے نجی ہوائی جہاز کی سروس بھی ملے گی۔