تارکین وطن

چوہدری پرویز لوسر کا اوپی ایف ہیڈکواٹر کا دورہ

برسلز(امن نیوز انٹرنیشنل) ڈاکٹر عامر شیخ ایم ڈی او پی ایف نے حکومت پاکستان کی طرف سے تمغہ خدمت ملنے کی خوشی میں چیئرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ، چوہدری پرویز اقبال لوسر کو او پی ایف ہیڈکواٹر میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں چوہدری پرویز اقبال لوسر نے کہا کہ پاکستان کی باگ دوڑ نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے اور انہیں چاہیے کہ وہ ہر جگہ پازیٹو پاکستان کا پرچار کریں تاکہ اندرون و بیرون ملک تخریب کار ذہنوں کو شکست دی جا سکے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں بحثیت پاکستانی ہر جگہ محنت کرنی چاہیے اسی طریقے سے ہی ہم پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں۔

اس خصوصی تقریب میں اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن کی سینئر قیادت موجود تھی جنہوں نے چیئرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ سے مختلف سوالات بھی کیے۔

اس موقع پر چوہدری محمد علی لوسر، چوہدری محمد حسن لوسر اور چوہدری محمد حسین لوسر بھی موجود تھے۔

پروگرام کے آخر میں اس وقت کے وزیر مملکت اوورسیز پاکستانیز نے چوہدری پرویز اقبال لوسر کو یادگاریشیلڈ پیش کی اور اُن کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button