تارکین وطن

پاکستانی مسیحی کمیونٹی کیلئے کرسمس تقریب ظہرانے کا انعقاد

سفارت خانہ پاکستان برسلز کی جانب سے بیلجیئم میں مقیم پاکستانی مسیحی کمیونٹی کیلئے کرسمس تقریب ظہرانے کا انعقاد کیا گیا جس میں سفارتخانہ کے افسران، پاکستانی مسیحی کمیونٹی کے مرد و خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اسی حوالے سے رپورٹ کر رہے ہیں۔

برسلز سے ہمارے نمائیندے عرفان بٹ اپنی اس رپورٹ میں سفارت خانہ پاکستان بیلجیئم میں منعقدہ کرسمس تقریب کے موقع پر یورپین یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ کیلئے پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ نے بیلجیئم میں مقیم پاکستانی مسیحی کمیونٹی ارکان کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپنی اور سفارت خانے کے تمام عملے کی جانب سے کرسمس کی مبارکباد پیش کی۔

 سفارت خانے میں اس تقریب کا انعقاد اس بات کا پیغام ہے کہ ریاست پاکستان کے تحت اس کے تمام شہری یکساں حقوق کے حامل ہیں۔

سفیر پاکستان نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان سے لے کر تعمیر پاکستان کے عمل میں عیسائی برادری نے بھرپورکردار ادا کیا ہے۔

کیونکہ یہ کمیونٹی پاکستانیت کےجذبے سے بھی معمور ہے، کرسمس کا دن ہمیں نئی امیدوں اور منصوبوں کی شروعات ، تحقیقی صلاحیتوں کو اجا گرکرنے، تنازعات کے حل اور آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے امن اور تعاون کو فروغ دینے کا درس دیتا ہے۔

مسیحی اور دیگر اقلیتیں ہمارے بھائی ہیں جنہیں آئین پاکستان میں مکمل تحفظ اور حقوق دیئے گئے ہیں اور ان حقوق کا تحفظ ہر پاکستانی کی ذمے داری ہے۔

تقریب میں شریک پاکستانی مسیحی کمیونٹی کے ارکان نےبشپ ارشد کھوکھر اور پاسٹر جان اشرف کی قیادت میں مذہبی گیت گائے اور اپنی دیگر مذہبی رسومات ادا کیں۔ جبکہ پاسٹر سلیم نجم اور بشپ ارشد کھوکھرنے پاکستان کے تحفظ اور خوشحالی اور افواج پاکستان کیلئے دعا کروائی۔

علاوہ ازیں تقریب میں شریک کمیونٹی رہنماؤں، لطیف بھٹی، کینتھ رائے اور چیئرمین یونائیٹڈ پاکستانی کرسچیئن کمیونٹی بیلجیئم سرور غوری سمیت دیگر نے سفیر پاکستان کو کمیونٹی کی جانب سے گلدستے پیش کیے اور اس تقریب کے سفارت خانے میں پہلی مرتبہ انعقاد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

بعد ازاں شرکائے تقریب کی پاکستان کے روایتی کھانوں سے تواضع کی گئی اور سفیر پاکستان نے تقریب میں شریک بچوں کے ساتھ ملکر کرسمس کا کیک بھی کاٹا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button