تارکین وطن

بیلجیم میں 13 اکتوبر 2024 کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات علی حسنین جوئیہ بھی شامل ہیں

بیلجیم میں 13 اکتوبر 2024 کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پاکستانی امیدوار مختلف سیاسی جماعتوں کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

انہی نمایاں امیدواروں میں نوجوان رہنما علی حسنین جوئیہ بھی شامل ہیں، جو فواد حیدر کی پارٹی کی جانب سے برسلز کی اندرلخت کمیون میں کونسلر کے عہدے کے لیے انتخاب لڑ رہے ہیں۔

علی حسنین جوئیہ ایک مخلص، ایماندار،محنتی ،خدا ترس اور بے لوث خدمت کے ساتھ ساتھ ہر ایک کے دکھ درد میں ہمہ وقت بلا رنگ و نسل مصروف عمل رہتا ہے۔

سیاست سے قبل بھی دکھی انسانیت اور ضرورت مندوں کی مدد کے لئے وقت دیتا رہتا تھا یہی وجہ ہے کہ اج ہر کوئی اس کی الیکشن کمپین کو اپنی الیکشن کمپین سمجھ کر چلا رہا ہے۔

حال ہی میں برسلز میں منعقد ہونے والی ایک کارنر میٹنگ میں کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور علی حسنین جوئیہ کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے علی حسنین جوئیہ نے عزم ظاہر کیا کہ وہ نہ صرف مقامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کام کریں گے بلکہ مقامی، ایشیاء اور پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے بھی اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں گے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ کمیونٹی کی خدمت اور بہتری کو اپنی اولین ترجیح بنائیں گے۔ بلا شبہ پاکستانی نوجوانوں کی بیلجیم کی سیاست میں شمولیت سے پاکستان اور کمیونٹی کا نام بھی روشن ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button