پاکستان

بجلی کے یونٹ کی قیمت میں 1.20 روپے کا اضافہ ممکن

پاکستان میں بجلی کے یونٹ کی قیمت میں 1.20 روپے فی یونٹ تک اضافہ کا امکان ہے۔ سی پی پی اے نے یہ درخواست نیپرا میں جمع کرائی ہے۔ عوامی سماعت 29 جولائی کو ہو گی۔

پاکستان میں بجلی کے یونٹ کی قیمت میں 1.20 روپے فی یونٹ تک اضافہ کا امکان سامنے آیا ہے۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے جون 2026 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں اضافہ کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی ہے۔

نیپرا کے مطابق، سی پی پی اے کی درخواست پر 29 جولائی کو عوامی سماعت ہوگی، جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا جائے یا نہیں۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ جون 2026 میں 13 ارب 43 کروڑ 10 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جبکہ ڈسکوز کو 13 ارب یونٹس سے زائد بجلی فراہم کی گئی۔ سی پی پی اے نے یہ بھی واضح کیا کہ جون میں بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 8 روپے 91 پیسے تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button