internationlEntertainmentpakistanworldبزنسبین الاقوامیپاکستانتارکین وطن

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم عالمی ضمیر کے لیے ایک سوالیہ نشان ہیں۔ چوہدری زاہد رضا بھدر

انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر چیئرمین ای یو پاک بیلجیئم فیڈریشن، چوہدری زاہد رضا بھدر کا اہم پیغام

برسلز ۔( امن نیوز انٹرنیشنل )انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کشمیر کونسل ای یو کے زیر اہتمام یورپی پریس کلب برسلز میں کشمیریوں کے انسانی حقوق کے حوالے سے ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد قابل ستائش ہے۔ اس موقع پر چیئرمین ای یو پاک بیلجیئم فیڈریشن، چوہدری زاہد رضا بھدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا۔

چوہدری زاہد رضا بھدر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم عالمی ضمیر کے لیے ایک سوالیہ نشان ہیں، اور ان خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے یورپی یونین کا کردار نہایت اہم ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ یورپی یونین کو کشمیری عوام کے حقوق کی پامالی کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات اٹھانے چاہئیں

انہوں نے اقوام متحدہ، عالمی طاقتوں اور بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی کہ وہ کشمیری عوام کے بنیادی حقوقکی بحالی اور ان کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے مؤثر کردار ادا کریں۔ چوہدری زاہد رضا بھدر نے نوجوانوں کی شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نسل کشمیریوں کی جدوجہد کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کے عالمی دن پر ہمیں یہ عہد کرنا چاہیے کہ دنیا کے کسی بھی خطے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا، اور مظلوم عوام کو انصاف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button