مسلم لیگ ن آنیوالے الیکشن میں کلین سویپ کریگی: میاں محمد اکبر
دوبارہ اقتدار میں آکر نواز لیگ پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائےگی
برسلز(امن نیوز انٹرنیشنل) میاں محمد اکبر سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن بیلجیئم نے کہا کہ استحکام جمہوریت ہی استحکام پاکستان کی ضمانت ہے۔
جتنا جمہوریت مضبوط ہوگی اتنا ہی ملک مضبوط ہوگا سب پاکستانیوں کو یہ عہد کرنا ہوگا کہ پیارے وطن پاکستان کو مضبوط اور مستحکم کرنے کیلئے جمہوریت کو مستحکم کرینگے اور وہ ووٹ کو عزت دلائیںگے۔
پاکستان کی خالق جماعت مسلم لیگ ہی قائد اعظم اور علامہ اقبال کی خوابوں کی نہ صرف تکمیل کریگی بلکہ پاکستان کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کریگی سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی حکومت نے وطن عزیز پاکستان کو جو تعمیر و ترقی دی ہے۔
وہ سب کے سامنے ہے اور دوسری پارٹیوں کی کارکردگی صفر ہے عوام کو چاہیے کہ وہ آنےوالے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کو پہلے سے بھی زیادہ ووٹ دیکر اسے کامیاب کرائیں۔
تانکہ مسلم لیگ پھر حکومت میں آکر پورے ملک میں ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھادے کیونکہ ملک کی تعمیر و ترقی ہی ن لیگ کی اولین ترجیح ہے۔