تارکین وطن
بلال اکبر گوہر نے برطانیہ سے تھری ڈی اینومریشن میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کر اپنے والدین کا سر فخر سے بلند کر دیا
برسلز .( امن نیوز انٹرنیشنل ) بیلجیئم کی معروف سیاسی سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری محمد اکبر گوہر کے فرزند بلال اکبر گوہر نے برطانیہ سے تھری ڈی اینومریشن کی ڈگری برونل یونیورسٹی آف لندن سے ماسٹر کی ڈگری حاصل کر کے اپنے والدین اور خاندان کا نام روشن کیا۔
جس پر پوری پاکستانی کمیونٹی چوہدری محمد اکبر گوہر اور گوہر فیملی کو مبارکباد پیش کرتی ہے یاد رہے کہ تھری ڈی ٹیکنالوجی مستقبل کی ٹیکنالوجیز میں ایک نمایاں اور بہت ہی اہمیت کی حامل ٹیکنالوجی ہے 3D اینومریشن ڈگری ایک جدید اور تخلیقی تعلیمی پروگرام ہے جو طلبا کو اینیمیشن، موڈلنگ، اور ویژول ایفیکٹس میں ماہر بننے کے لئے تربیت دیتا ہے۔
اس ڈگری کا مستقبل روشن ہے کیونکہ ویڈیو گیمز، فلمز، ٹی وی، VR، AR، تعلیمی اور طبی شعبوں میں اس کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔