تارکین وطن
چیئرمین پیپلز پارٹی کے لاکھوں عوام پر مشتمل انتخابی جلسوں کی ویڈیوز کو بار،بار لگا کر دیکھنا چاہیے
برسل(امن نیوز انٹرنیشنل) ملک اجمل سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی بیلجیئم نے کہا ہے کہ جو جماعت بلوچستان میں بیٹھ کر پانی کی طرح پیسہ بہا کر سیاسی لوگوں کی انتخابات سے پہلے خریدو فروخت کررہی ہے ان کو مٹھی سندھ اور کے پی کے میں چیئرمین پیپلز پارٹی کے لاکھوں عوام پر مشتمل انتخابی جلسوں کی ویڈیوز کو بار،بار لگا کر دیکھنا چاہیے اور اس بات کو بھی سمجھنا چاہئے کہ عوام ان کی ماضی کی لوٹ مار والی سیاست اور چھانگا مانگا والی سیاست نہیں چلنے دیں گے اب ہر طرف تیر ہی چلے گا۔