پیپلزپارٹی نے دھاندلی کرکے اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے
برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل) میر غلام ربانی المعروف بابو بھائی سینئیر جنرل سیکٹر پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم نےکہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی نہیں جھولو پھرا ہے پیپلزپارٹی دو نمبری کرنے میں کوئی ثانی نہیں رکھتی پیپلزپارٹی نے بلدیاتی الیکشن دھاندلہ کر کر جیتا ہے۔
پیپلزپارٹی نے دھاندلی کرکے اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے عوام انہیں کٹہرے میں کھڑا کریں گے اور آئندہ انتخابات میں ان کا محاسبہ کریں گے پیپلز پارٹی اور نون لیگ کو صاف اور شفاف انتخابات کروانے سے ڈر رہی ہے جو مرضی گھٹیا حرکتیں کر لی۔
پیپلزپارٹی کے حواری عوامی احتساب کے لئے تیار ہو جائیں جو انہوں نے ملک و قوم کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے انکا محاسبہ کریں گے پی ٹی ایم چور ٹولے کو ایسی عبرتناک شکست ہوگی۔