کھیل وکھلاڑی
جنید خان پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر
لاہور: سابق فاسٹ بولر جنید خان کو پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔
جنید خان کو ریحان ریاض کی عدم دستیابی کے بعد بولنگ کوچ بنایا گیا ہے تاہم جنید خان نے فیملی ایمرجنسی کی وجہ سے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
جنید خان اس سے قبل اسلام آباد ریجن کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں اس دوران انہوں نے حنیف محمد ٹرافی 24-2023 میں ٹیم کو فتح دلائی تھی۔
انہوں نے سنہ 2011 میں اپنے بین الاقوامی کریئر کا آغاز کیا تھا۔ 34 سالہ کرکٹر نے 107 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 189 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔