تارکین وطن

برسلز کا دورہ، نگران وزیر خارجہ کی اہم شخصیات سے ملاقات

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اپنے برسلز کے سرکاری دورے پر اہم شخصیات سے ملاقات کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر خارجہ کی برسلز میں یورپی یونین کے کمشنر برائے موسمیاتی تبدیلی سے ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور ای یو کے درمیان سبز اشتراک کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوا۔

وزیر خارجہ نے اس دوران 2022 میں سیلاب کے بعد بحالی کے لئےای یو کے تعاون کو سراہا۔

دوسری جانب وزیر خارجہ نے یورپی یونین کے خصوصی ایلچی برائے آزادی مذہب و عقائد فرانز وین ڈیل سے بھی ملاقات کی جس میں دنیا میں مذہبی عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے رحجان اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران فریقین نے عدم برداشت کے رحجان میں کمی لانے اور پرامن مشترکہ مستقبل کے حصول کیلئے ایک دوسرے کے عقیدے کا احترام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
اس کے علاوہ جلیل عباس جیلانی نے برسلز میں یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کے سیکرٹری جنرل سٹیفانو سننینو سے بھی ملاقات کی جس میں پاکستان اور یورپین یونین کے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

ملاقات میں اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان (2019) کے تحت شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے اور تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button