تارکین وطن

بیلجئیم میں پاکستانی سفارتخانہ کے زیر اہتمام 9 مارچ کو فوڈ فیسٹیول اور رمضان بازار 2024 کا انعقاد کیا جائے گا

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 26 فروری2024ء) بیلجئیم میں پاکستانی سفارتخانہ کے زیر اہتمام 9 مارچ کو فوڈ فیسٹیول اور رمضان بازار 2024 کا انعقاد کیا جائے گا۔ سفارتخانہ کےایک ٹویٹ کے مطابق بیلجئیم میں پاکستانی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے صبح 10 بجے سے دن 4 بجے تک فوڈ فیسٹیول اور رمضان بازار کا اہتمام کیا جائے گا جس میں انواع و اقسام کے پکوانوں کے ساتھ ساتھ رمضان المبارک اور عید کی مناسبت سے اشیاء کے سٹالز بھی لگائے جائیں گے۔ پاکستانی سفارتخانہ نے فوڈ فیسٹیول اور رمضان بازار میں لوگوں کو فیملیز سمیت شرکت کی دعوت دی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button