پاکستان

اینٹی کرپشن کیس: صحافی عمران ریاض جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

لاہور: ضلع کچہری لاہور نے اینٹی کرپشن کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے صحافی عمران ریاض کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے عمران ریاض خان کے خلاف اینٹی کرپشن کیس کی سماعت کی۔ اینٹی کرپشن عدالت کی جانب سے عمران ریاض خان کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

عدالت کے روبرو دلائل میں عمران ریاض نے کہا کہ جس ٹھیکے کا کہہ رہے ہیں کہ اونے پونے داموں لیا جھوٹ بول رہے ہیں، تھرابی جھیل کا گزشتہ ٹھیکہ 1 کروڑ 10 لاکھ کا تھا اور ہم نے یہ ٹھیکہ 4 کروڑ سے زائد کا لیا۔

 

عمران ریاض خان کو گزشتہ روز لاہور سے ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق عمران ریاض اور انکے والد پر تھرابی جھیل کا ٹھیکہ اونے پونے داموں لینے کا الزام ہے۔

شیئر

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button