شوبز

اے آر رحمان کی کال مس کرنے پر پوری رات روتا رہا، کپل شرما کا انکشاف

ممبئی: انڈیا کے لیجنڈری کامیڈین کپل شرما نے کہا ہے کہ وہ عالمی شہرت یافتہ موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان کی فون کال مس کرنے پر پوری رات روتے رہے۔

کپل شرما کے مطابق وہ ملک سے باہر تھے اسی لئے فون کو ریسیو نہ کرسکے، اے آر رحمان انہیں فلم ’امر سنگھ چمکیلا‘ کا حصہ بنانا چاہتے تھے۔

کامیڈین نے بتایا کہ جب بعد میں وہ اے آر رحمان سے ملے تو انہوں نے بتایا کہ وہ انہیں فلم ’امر سنگھ چمکیلا‘ کیلئے فون کررہے تھے

میڈیا ذرائع کے ڈائریکٹر امتیاز علی چاہتے تھے کہ اگر مرکزی کردار کیلئے دلجیت دوسانج دستیاب نہ ہوں تو پھر وہ کردار کپل شرما کو دیا جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button