تارکین وطن

سی پیک نے پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے:میر شاہی جہاں

بیلجیئم (امن نیوز انٹرنیشنل)میر شاہی جہاں چیئرمین کشمیر انفو برسلز نے امن نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین دوستی علاقائی اور عالمی امن و استحکام کےلئے ضروری ہے، مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر خطہ میں پائیدار امن ممکن نہیں، پاکستان تائیوان اور جنوبی بحیرہ چین سمیت تمام بنیادی امور پر چین کی حمایت جاری رکھے گا۔

سی پیک نے پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، چین نے پاکستان کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور سلامتی پر اپنی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا، مسئلہ کشمیر پر چین کی مسلسل حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

شاہراہ قراقرم دونوں ملکوں کے تجارتی تعلقات میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کر رہی ہے، آئندہ سال پاک چین مثالی دوستی کی 73ویں سالگرہ ہوگی۔چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

دونوں ممالک تزویراتی شراکت دار ہیں، پاک چین دوستی چٹان کی طرح مضبوط ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات علاقائی امن اور خوشحالی کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button