تارکین وطن

پی ٹی آئی حقیقت ،نظر انداز کرکے ملکی معاملات میں سدھار نہیں لایا جا سکتا

صوبے کو اپنی ذاتی اناءکی تسکین کیلئے تجربات کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے

بیلجیئم (امن نیوز انٹرنیشنل) سردار صدیق احمد خان سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم نے کہا ہے کہ پنجاب میں عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات کی حل کی بجائے ڈنگ ٹپاﺅ میراث کو آگے بڑھا یا جارہا ہے ، خدارا صوبے کو اپنی ذاتی اناءکی تسکین کیلئے نت نئے تجربات کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے ، عوام بر ملا کہہ رہے ہیں جس محکمے کی چاہیںیونیفارم پہن لیں لیکن ہمارے دیرینہ مسائل کو حل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے بہترین مفاد میں اس منفی روش کو ترک کیا جائے کہ یہ ہماری مخالف سیاسی جماعت کے دور حکومت کا منصوبہ ہے اسے آگے نہیں بڑھایا جائے گا ، یاد رکھیں ایسے منصوبوں پر عوام کے ٹیکسوں کے پیسے خرچ ہوئے ہیں لہٰذا انہیں کسی کی ضد اور اناءکی بھینٹ نہیں چڑھنا چاہیے۔

انہوںنے کہا کہ پنجاب کے عوام کے مسائل ہر گزرتے دن کے ساتھ گھمبیر ہوتے جارہے ہیں جبکہ مسلط کئے گئے حکمران سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں جو ناانصافی اور ظلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک سیاسی حقیقت ہے اوراسے نظر انداز کرکے ملک کے معاملات میں سدھار نہیں لایا جا سکتا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button