تارکین وطن

اظہارِ تعزیت

بیلجیم کی معروف سیاسی سماجی و کاروباری شخصیت و چیئرمین ای یو پاک بیلجیئم فیڈریشن چوہدری زاہد رضا بھدر اپنے والد مرحوم انجینئر چوہدری ریاست علی بھدر کی آخری رسومات اداء کرکے بیلجیئم واپس پہنچ گئے ہیں دوست احباب کی جانب سے اظہار تعزیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

چوہدری زاہد رضا بھدر سے اظہار تعزیت کے لئے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی برسلز ڈاکٹر منظور ظہور اور کمیونٹی رہنما حاجی منیر لوہسر نے ان سے ملاقات کی اور اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ہم چوہدری زاہد رضا بھدر، چوہدری یاسر رضا بھدر اور ان کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ پاک ان کے والد مرحوم انجینئر چوہدری ریاست علی بھدر کو جنت میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اس موقع پر محترم منظور ٹھیکیدار ، شفیق جٹ، چوہدری شکیل احمد گوہر، شیخ ماجد، شیخ کاشف، محمد نعیم، گڈو بھائی چوہدری ناصر نہرا، بھائی مظہر نمائندہ خصوصی اے آر وائی نیوز محمد ندیم بٹ اور دیگر احباب نے بھی تعزیت کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button