شوبز

سوناکشی سنہا کی شادی کا دعوت نامہ لیک ہوگیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور اُن کے دیرینہ دوست ظہیر اقبال کی شادی کا دعوت نامہ لیک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال رواں ماہ 23 جون کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے، شادی سے دس دن قبل جوڑے کی شادی کا ڈیجیٹل دعوت نامہ لیک ہوگیا ہے۔

اس ڈیجیٹل دعوت نامے میں ایک آڈیو پیغام آتا ہے جس میں سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال اپنے سات سالہ تعلقات کو شادی کے رشتے میں تبدیل کرنے کا انکشاف کرتے ہیں۔

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال آڈیو پیغام میں اپنے دوستوں اور خاندان والوں کو شادی میں شرکت کی دعوت بھی دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ جشن میں شرکت کرکے اس خاص دن کو مزید خاص بنائیں۔

مزید پڑھیں: سوناکشی سنہا شادی سے متعلق والدین سے سوال کرنے پر ناراض

دعوت نامے کے مطابق شادی کی تقریب باسٹیان، ممبئی میں رات 8 بجے منعقد ہوگی جس میں مہمان شادی کے روایتی ملبوسات زیب تن کرکے شرکت کریں گے۔

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے دعوت نامے میں مزاحیہ انداز میں درخواست کی کہ مہمان سُرخ لباس پہننے سے گریز کریں۔

 

واضح رہے کہ سوناکشی سنہا کی شادی کی خبروں کے بعد، اداکارہ کے والد اور بالی ووڈ کے سینئر اداکار شترو گھن سنہا نے بیٹی کی شادی سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سوناکشی نے مجھے شادی سے متعلق کچھ نہیں بتایا جو کچھ پتا چلا میڈیا سے معلوم ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: سوناکشی سنہا رواں ماہ شادی کریں گی، تاریخ سامنے آگئی

دوسری جانب سوناکشی سنہا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ میری شادی کے بارے میں میرے والدین سے بار بار پوچھا جا رہا ہے جو کہ بہت مضحکہ خیز بات ہے، میں شادی اپنی مرضی اور پسند سے کررہی ہوں اس بارے میں کسی کو فکرمند نہیں ہونا چاہئیے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button