عمران خان اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماوں پر بنائے گئے جھوٹے کیسز ختم ہوں گے
برسلز(امن نیوز انٹرنیشنل) شیخ کاشف سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم نے امن نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اس وقت بھی قومی اسمبلی کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے پاکستان کی عوام نے انتخابات میں پی ٹی آئی کے نامزد امیدواروں کے نشانا ت ڈھونڈ ڈھونڈ کر ووٹ ڈالا۔
انہوں نے کہا کہ جیسے ہی بانی پی ٹی آئی عمران خان اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماوں پر بنائے گئے جھوٹے کیسز ختم ہوں گے ن لیگ اور پیپلز پارٹی والوں کا بیمار ہونے کا سیزن شروع ہوجائےگا پھر کوئی پلیٹ لٹس بڑھوانے کے لیئے لندن بھاگے گا اور کوئی کمر درد و دیگر بیماریوں کے علاج کے لیئے راتوں رات دبئی چلاجائے گا یہ وہ لوگ ہیں جو عوام او رملکی ترقی کے دشمن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صاف وشفاف انتخابات ہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد حل ہیں ، موجودہ مشکلات اور بحران ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی وجہ سے ہیں یہ لوگ اپنے مفادات کے حصول کے لیے ایکدوسر ے کو بھائی بھی بنا لیتے ہیں اور مفادات حاصل کرنے کے بعد ایکدوسرے کو سڑکوں پر گھسیٹنے کی باتیں کرتے ہیں ، یہ لوگ پاکستانی قوم کے خیرخواہ نہیں ہیں پاکستانی قوم کے لیئے ایک ہی مسیحا بانی پی ٹی آئی عمران خان ہے ۔