بزنس

رواں سال ملک میں 27,542 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، بیشتر کا تعلق آئی ٹی سے

اسلام آباد: رواں سال ملک میں 27,542 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئیں جن میں سے بیشتر کا تعلق آئی ٹی سے ہے۔

ایس ای سی پی نے مالی سال 2023-24 میں 27,542 نئی کمپنیاں رجسٹر کی جس کے نتیجے میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی کل تعداد دو لاکھ بائیس ہزار چھ سو 97  ہو گئی ہے۔

نئی رجسٹر ہونے والی کمپنیوں میں 58 فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ اور 39 فیصد سنگل ممبرکمپنیاں ہیں، جن میں سے 99.8 فیصد کمپنیاں آن لائن رجسٹرہوئیں۔

سب سے زیادہ 4129 کمپنیاں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں رجسٹر ہوئیں۔ دوسرے نمبر پر ٹریڈنگ میں 3666، تیسرے نمبر پر رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ کنسٹرکشن کے شعبے میں 3302، خدمات میں 2992، سیاحت میں 1346، تعلیم میں 1177، فوڈ اینڈ بیوریجز میں 1103کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔

ای کامرس میں 942، کارپوریٹ فارمنگ 780 ، مارکیٹنگ 620، اورٹیکسٹائل 589 کمپنیاں، کان کنی میں 574، پاور جنریشن 560، انجینئرنگ 547، ٹرانسپورٹ 523، فارماسیوٹیکل میں 497، کیمیکل 457، ہیلتھ کیئر 434 اور توانائی میں 376 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔

ایس ای سی پی کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے 68 کمپنیوں میں شراکت داری کی گئی اور 31 غیر ملکی کمپنیوں نے پاکستان میں کاروبار کے لئے دفاتر قائم کیے۔ چین، افغانستان، امریکہ، برطانیہ، جرمنی، متحدہ عرب امارات، آسٹریلیا، ترکی کے سرمایہ کاروں نے کمپنیوں میں شراکت داری کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button