بین الاقوامی

لبنانی وزیراعظم نے دبے لفظوں میں حزب اللہ کی مخالفت کردی

بیروت: (ویب ڈیسک) لبنان کے وزیراعظم نجیب میقاتی نے دبے لفظوں میں حزب اللہ کی مخالفت کر دی۔

لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی نے دبے لفظوں میں حزب اللہ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنانی آئین اور دستور کے مطابق ہتھیار رکھنا صرف فوج کا اختیار ہونا چاہئے، انہوں نے زور دیا کہ لبنان میں جنگ بندی کے لئے بین الاقوامی دباؤ موجود ہے۔

لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ فائر بندی کا فیصلہ اسرائیل کے ہاتھ میں ہے، انہوں نے زور دے کر کہا کہ شہریوں کو امداد فراہم کرنے سے پہلے ان کا تحفظ ضروری ہے، اس لیے پہلے جنگ بندی اور پھر قرارداد 1701 پر عمل درآمد کو ترجیح دی جائے گی۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آئین کے مطابق لبنانی ہتھیار رکھنا فوج تک محدود ہونا چاہئے، ان کا کہنا تھا کہ لبنانی فوج کو جنوبی سرحد پر دریائے لیطانی میں تعینات کیا جانا چاہئے اور اس کے کردار کو UNIFIL فورسز کے ساتھ مضبوط کیا جانا چاہئے۔

واضح رہے کہ نجیب میقاتی کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری طرف حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان گولہ باری اور بمباری کا تبادلہ جاری ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button