کھیل وکھلاڑی

سعودی عرب نے پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کو فرینڈلی میچ کی دعوت دیدی

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب فٹبال فیڈریشن نے پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کو فرینڈلی میچ کے لیے دعوت دے دی۔

سعودی عرب نے اس ماہ فیفا ونڈو میں خواتین فرینڈلی میچ کے لیے پی ایف ایف سے رابطہ کرلیا ہے، سعودی عرب نے قطر میں پاکستان سے ویمن فٹبال میچ کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔

خواتین کی فیفا فرینڈلی ونڈو 25 نومبر سے 7 دسمبر کے درمیان ہے، اس حوالے سے پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے سعودی عرب سے میچ کھیلنے پر دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

میچ کے لیے پاکستان ٹیم کے تمام اخراجات بھی سعودی فٹبال فیڈریشن برداشت کرے گی، میچ کے لیے دونوں ٹیموں کا تربیتی کیمپ بھی قطر میں ہی لگایا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button