بزنس

ایم ایل ون ٹیسٹ پراجیکٹ کراچی سے حیدرآباد کی فنانسنگ کیلئے فنانشل پلان تیار

اسلام آباد: (مدثر علی رانا) ایم ایل ون ٹیسٹ پراجیکٹ کراچی سے حیدرآباد کی فنانسنگ کیلئے فنانشل پلان تیار کر لیا گیا۔

پلاننگ کمیشن کی دستاویزات کے مطابق ایم ایل ون ٹیسٹ پراجیکٹ کیلئے 85 فیصد رقم چین فراہم کرے گا اور 15 فیصد مقامی ذرائع سے فنانسنگ ہو گی، پراجیکٹ کیلئے چین سے فنانسنگ پر 2.3 فیصد تک شرح سود عائد ہو سکتی ہے۔

ایم ایل ون ٹیسٹ پراجیکٹ کراچی سے حیدرآباد کے 182 کلومیٹر کے ٹریک کو بچھانے کیلئے منصوبے کا افتتاح فروری 2025 اور کنسٹرکشن 3 برسوں میں مکمل ہو گی۔

ذرائع کے مطابق چینی حکام اور وزیراعظم نے ٹیسٹ پراجیکٹ کامیاب ہونے پر فیز ون کیلئے معاہدے پر اتفاق کیا، ٹیسٹ پراجیکٹ پر فنانشل انٹرنل ریٹ آف ریٹرن 5.44 فیصد تک ہو سکتا ہے۔

ایم ایل ون کے ٹیسٹ پراجیکٹ کراچی سے حیدرآباد کی لائف لائن 40 سال ہو گی، نئے ٹریک کی ایکسل لوڈ کپیسٹی 25 ٹن ہو گی جبکہ لانڈھی اور حیدرآباد میں 2 نئے سٹیشنز بھی قائم کیے جائیں گے۔

کراچی کینٹ اور سٹی کیلئے ٹرمینلز قائم کیے جائیں گے جبکہ جدید سگنل ٹیلی کمیونیکیشن سسٹم انسٹال کیا جائے گا، دسمبر میں ٹیکنیکل بڈ اور فنانشل بڈ اویلیوایشن کے بعد جنوری 2025 میں لون ایگریمنٹ طے پایا جائے گا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور سیکرٹری ریلوے نے ایم ایل ون پراجیکٹ پر چینی سفیر سے ملاقات بھی کی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button