تارکین وطن

پنجاب کی نگران حکومت غیر قانونی طور پر صوبے پر قابض ہے

برسلز(امن نیوز انٹرنیشنل)چودری زاہد رضا بھدر سابق صدر پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم نے کہا ہے کہ پنجاب کی نگران حکومت غیر قانونی طور پر صوبے پر قابض ہے  نگران حکومت کے تمام فیصلے غیر آئینی ہے  محسن نقوی کی کوئی حیثیت نہیں تحریک انصاف  فاشسٹ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی گئی۔
   پارلیمنٹ میں موجود اپنے نام نہاد نمائندوں کے ذریعے سپریم کورٹ پر رقیق حملے کر رہی ہے چئیرمین عمران خان کی کال پر پوری قوم آئین کی پاسداری کے لئے چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کرے گی اور اپنے گھروں کی بجائے سڑکوں پر ہوگی اور حکمرانوں کو بتا دے گی اگر انہوں نے آئین شکنی کا رویہ ترک نہ کیا تو قوم ان کا گھیراو کرے گی اور آئین شکنوں کو چھپنے کے لئے بھی کہیں کوئی جگہ نہیں ملے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button