کھیل وکھلاڑی

جنوبی افریقا کو ٹیسٹ سیریز سے قبل بڑا دھچکا

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قل بڑا دھچکا لگ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کیخلاف سیریز کے پہلے ون ڈے میچ کے دوران وارم اَپ کرتے ہوئے بائیں ہاتھ کے اسپنر کیشو مہاراج کی کمر میں تکلیف ہوئی جس کی وجہ سے وہ میچ کھیلنے سے قاصر رہے۔

کیشو مہاراج کی جگہ پلئینگ الیون میں اینڈائل پھہلوکوایو کو پہلے ون ڈے میں اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا۔

اسپنر کی ممکنہ انجری سے متعلق ابھی کوئی رپورٹس سامنے نہیں آئی ہیں تاہم انکی تکلیف نے پروٹیز کی پریشانیوں کو بڑھا دیا ہے۔ انکے علاوہ اینریچ نورٹجے، جیرالڈ کوٹزی، اور لونگی اینگیڈی، ناندرے برگر اور ویان مولڈر بھی انجریز سے دوچار ہیں۔

مزید پڑھیں: سلمان آغا نے جنوبی افریقا کیخلاف کون سا ریکارڈ بنایا؟

پاکستان کے خلاف آنے والی سیریز جنوبی افریقا کیلئے بہت اہم ہے کیونکہ انہیں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل میں اپنی جگہ کو یقینی بنانے کیلئے صرف ایک اور فتح درکار ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button