کھیل وکھلاڑی

صائم جنوبی افریقا میں سینچری بنانے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے

قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب جنوبی افریقا کیخلاف سینچری بنانے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔

گزشتہ روز پارل میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو محض 3 وکٹوں سے ہراکر پہلا ون ڈے میچ اپنے نام کیا تھا۔

اس میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو جیت کیلئے 240 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم پاکستانی بیٹنگ لائن لاکھڑا گئی تھی اور محض 60 رنز پر 4 وکٹیں گنوادی تھیں تاہم صائم ایوب اور سلمان آغا نے پانچویں وکٹ کیلئے 141 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے میچ میں گرین شرٹس کی فتح کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

مزید پڑھیں: سلمان آغا نے جنوبی افریقا کیخلاف کون سا ریکارڈ بنایا؟

اوپنر صائم ایوب نے 119 گیندوں پر 109 رنز کی اننگز کھیلی تھی جس میں 10 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

اس اننگز کیساتھ وہ جنوبی افریقا کیخلاف سینچری اسکور کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے 22 سال 207 دن کی عمر میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔

مزید پڑھیں: جنوبی افریقا کو ٹیسٹ سیریز سے قبل بڑا دھچکا

صائم ایوب نے ایک کارنامے کیساتھ کئی کرکٹ کے کچھ لیجنڈز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، اس سے قبل کوئنٹن ڈی کوک نے یہ سنگ میل 2016 میں 23 سال اور 48 دن میں حاصل کیا تھا۔

مزید پڑھیں: سلمان نے اپنا ”مین آف میچ کا ایوارڈ” صائم کو دیدیا

مجموعی طور پر صائم ایوب ون ڈے کرکٹ میں جنوبی افریقا کے خلاف سنچری بنانے والے تیسرے سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں، اس سے قبل احمد شہزاد نے (22 سال، چار دن) اور کین ولیمسن (22 سال، 167 دن) کی عمر میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button