شوبز

ڈزنی نے پکسر کی اینیمیٹڈ سیریز سے ٹرانس جینڈر اسٹوری کو ہٹادیا

ڈزنی نے پکسر کی آنے والی سیریز Win or Lose سے ٹرانس جینڈرز سے متعلقہ اسٹوری لائن کو ہٹادیا ہے۔

پکسر کی نئی آنے والی اینیمیٹڈ سیریز وِن اور لوز (جیت یا ہار) کی کہانی میں ایک ذیلی ٹرانس جینڈر کردار شامل تھا، جس کی صنفی شناخت کے لیے ڈائیلاگ شامل کیا گیا تھا۔ اطلاع کے مطابق سیریز میں شامل صنفی شناخت کے حوالے سے موجود ڈائیلاگ کو حذف کردیا گیا ہے۔

وِن اور لوز سیریز کا 2025 میں پریمیئر ہونا ہے۔ ٹرانس جینڈر اسٹوری لائن کو ہٹانے سے متعلق ڈزنی کے ترجمان نے ایک بیان میں وضاحت کی کہ ’’جب بات کم عمر دیکھنے والوں کےلیے ایسے مواد کی ہو تو ہم تسلیم کرتے ہیں کہ والدین اپنے بچوں کے ساتھ اپنی شرائط اور ٹائم لائن پر کچھ موضوعات پر بات کرنا پسند کریں گے‘‘۔

واضح رہے کہ سیریز میں سے ٹرانس جینڈر کی کہانی کو ہٹانے کا فیصلہ مبینہ طور پر مہینوں پہلے کیا گیا تھا۔ مذکورہ اینیٹمیڈ کردار کو 18 سالہ ٹرانسجینڈر اداکارہ چینل اسٹیورٹ نے آواز دی تھی۔ ڈائیلاگ حذف کرنے کے فیصلے پر اسٹیوارٹ نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ڈزنی کو LGBT سے متعلقہ مواد ہٹانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہو، اس سے قبل بھی ڈزنی متنازعہ مواد کو دیگر فلموں اور سیریز سے حذف کرچکا ہے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button