بزنس
پاکستان کی پبلک سیکٹر کمپنیوں کو 102 ارب روپے کا منافع
اسلام آباد:ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کی پبلک سیکٹر کمپنیوں نے گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں 102 ارب روپے کا منافع کمایا۔
سات کمپنیوں کا 249 ارب روپے منافع سوورن ویلتھ فنڈ میں منتقل کر دیا گیا۔
گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں سرکاری اداروں کی آمدن 15 فیصد بڑھ کر 7 کھرب روپے رہی۔
او جی ڈی سی ایل کا سب سے زیادہ 123.3 ارب روپے منافع ریکارڈ ہوا جبکہ پاکستان پیٹرولیم کا منافع 68.8 ارب اور پاور سیکٹر کا منافع 50.7 ارب روپے رہا۔
نیشنل پاور پارکس کا 36.3 ارب روپے جبکہ پاک عرب ریفائنری کا 35 ارب تک منافع رہا۔ ان کے علاوہ لاہور الیکٹرک، نیشنل بینک، واپڈا اور پورٹ قاسم میں بھی نمایاں منافع ریکارڈ ہوا۔
ایس آئی ایف سی کی مسلسل جدوجہد سے معیشت کے استحکام، ترقی اور روشن مستقبل کے امکانات ہیں۔