دسمبر بین الاقوامی طور پر یومِ انسدادِ بدعنوانی کے طور پر منایا جاتا ہے
برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل) سینئیر رہنماراجہ طارق تحریک انصاف بیلجیئم نےکہا ہے کہ۹ دسمبر بین الاقوامی طور پر یومِ انسدادِ بدعنوانی کے طور پر منایا جاتا ہے جبکہ پاکستان میں بھی اس اہم دن کے حوالہ سے انسدادِ بدعنوانی کے موضوع پر مختلف تقاریب و سیمینارز کا اہتمام کیا جاتا ہے جن میں قومی احتساب بیورو کیجانب سے ہر سال ایوانِ صدر میں مرکزی تقریب کا انعقاد ہوتا ہے۔
اسی طرح نیب لاہور کیجانب سے صوبائی سطح پر بھی ہرمرتبہ کیطرح اس سال بھی ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور علی سرفراز حسین کی نگرانی میں آگاہی و تدارک وِنگ کی جانب سے مرکزی تقریب الحمرا آرٹس کونسل، لاہور میں منعقد کی گئی۔
جن سے نیب کی مجموعی کارکردگی پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ نیب نیدھوکہ دہی کے مقدمات میں انتہائی کارآمد حکمتِ عملی اپنائے رکھی ہے جس سے عوام کے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے انہیں بھرپور فائدہ پہنچایا ہے۔
نیب لاہور کے ان اقدامات سے ابتک لگ بھگ ۶۰ ہزار متاثرین کو اربوں روپے کی ریکوری کی صورت میں مالی فائدہ پہنچایا گیا ہے۔