پاکستان

9 مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواستیں خارج

لاہور: عدالت نے 9 مئی کو ہونے والے پرتشدد واقعات پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواستیں خارج کردیں۔

درخواست گزاروں کی جانب سے 9  مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی استدعا کی گئی تھی، جس پر لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں عدالت نے نو مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواستیں خارج  کردیں۔

لاہور ہائی کورٹ نے درخواست گزاروں کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جب کہ سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے درخواستوں کی مخالفت کی تھی۔

شیئرٹویٹ

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button