پاکستانEntertainmentinternationlبزنس

دنیا کا خوبصورت ترین اطالوی بحری جہاز امریگو ویسپوچی کراچی پہنچ گیا

اطالوی تربیتی بحری جہاز امریگو ویسپوچی 2 روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔

اٹلی کے مشہور بحری سیاح امیریگو ویسپوچی کے نام پر جہاز کی کراچی آمد پر اطالوی سفیر اور قونصل جنرل سمیت پاک بحریہ  کے افسران  نے جہاز کا استقبال کیا۔ اطالوی جہاز کی آمد  2023  تا 2025 ورلڈ ٹور کا حصہ ہے۔ کراچی کے دورے میں  جہاز کےسئینر افسران پاک بحریہ کے افسران سے ملاقات  بھی کریں گے۔

امیریگو وسیکوچی جہاز ورلڈ ٹور کے سلسلے میں کراچی کی بندرگاہ پہنچا ہے۔ جہاز کے عملے کو کرا چی میں مختلف مقامات کا دورہ بھی کرایا جائے گا۔ امیریگو ویسپوچی کو دنیا کے خوبصورت ترین شپ کا درجہ حاصل ہے۔

اطالوی بحری جہاز کی کراچی آمد کے موقع پر اٹلی کی سفیر مارلینا ارملین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اس شپ کی پاکستان آمد ہمارے لیے اعزاز ہے۔ مجھے بطور اطالوی سفیر پاکستان چوتھے بحری شپ کا استقبال کرنے کا موقع ملا ہے۔ پاکستان اور اٹلی میں بہترین دوستانہ تعلقات ہیں۔ یورپ میں سب سے زیادہ پاکستانی کمیونٹی اٹلی میں آباد ہیں۔ اس شپ کا پاکستان آمد کا مقصد خیر سگالی اور ثقافت کا فروغ  ہے۔اٹلی اور پاکستان کے درمیان معاشی تعلقات میں اضافہ ہوگا۔ٹریڈ کمشنر کا آفس بھی اسلام آباد میں قائم کیا گیا ہے۔

کمانڈنگ افسر کیپٹین جوزف کا میڈیا سے بات چیت میں کہنا تھا کہ امریگو ویسپوچی اطالوی نیوی کا کروز شپ ہے۔ یکم جولائی 2023 کو شپ ورلڈ ٹور پر روانہ ہوا تھا۔ شپ اطالوی کلچر و روایات کا پاسدار ہے۔ اس کو دنیا کا قدیم اور خوبصورت ترین شپ ہونے کا درجہ حاصل ہے۔ یہ شپ پاکستان پہلی بار آیا ہے۔ میرا کراچی کا چھٹا وزٹ ہے۔ مجھے کراچی کا فوڈ اور کلچر بے حد پسند ہے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button